اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی نک جونس اور پرینکا چوپڑا کا نادیہ حسن کو خراجِ عقیدت

23 Dec 2025
23 Dec 2025

(لاہور نیوز) ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی نک جونس اور پرینکا چوپڑا نے پاکستان کی معروف اور لیجنڈ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ایک دل چھو لینے والی ویڈیو کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس ویڈیو نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی موسیقی کے چرچے بھی دوبارہ شروع کر دیے، نک جونس نے پیر 22 دسمبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر مگر جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے بھائی جو جونس اور اہلیہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ نازیہ حسن کے شہرۂ آفاق گیت ’آپ جیسا کوئی‘ پر خوشگوار انداز میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

یہ گیت 1979 کی بھارتی فلم قربانی میں شامل تھا اور نازیہ حسن کی پہچان بن گیا تھا۔

 ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے بھرپور ردِعمل دیکھنے میں آیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ نازیہ حسن کا گانا ہے جس نے برصغیر میں پوپ میوزک متعارف کی، دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ دراصل نازیہ حسن ہیں، ایک حقیقی آئیکون! شکریہ۔‘ایک اور صارف کا کہنا تھا، پاکستانی موسیقی کبھی مایوس نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ نازیہ حسن کو ایشیائی پاپ میوزک کی بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے، وہ 13 اگست 2000 کو لندن میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مگر ان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے