اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ بازی آرڈیننس: پنجاب حکومت کا جواب جمع، مزید کارروائی ملتوی

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا گیا، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ متفرق درخواستوں پر بھی تحریری جواب داخل کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران جسٹس اویس خالد نے ریمارکس دیئے کہ اگر بسنت منانی ہے تو یہ محفوظ کیسے ہو گی؟ عدالت نے پتنگ بازی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

وکیل درخواست گزار  نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ، ایف بی آر اور وزارت داخلہ کو فریق بنانے کی درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو اس حوالے سے متعلقہ محکموں سے ہدایات لے کر رپورٹ پیش کرانے کی ہدایت کی۔

وکیل درخواست گزار  نے مؤقف اختیار کیا کہ خونی پتنگ بازی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتی، انہوں  نے سوال اٹھایا کہ کیا کیمیکل ڈور پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے یا نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت سے متعلق جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم ہے اور اسی بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے