اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی ایکٹ 2025 پر سماعت، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب کل طلب

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق اور ابوزر سلمان نیازی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لا کمیشن خرم شہزاد پیش ہوئے۔

دوران سماعت محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

سرکاری وکیل  نے بیان دیا کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور پارٹی ٹکٹ بھی جاری ہو سکتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ الیکشن غیر جماعتی نہیں ہوں گے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اگر حکومت یہی موقف رکھتی ہے تو ان کا کیس ختم ہو گیا ہے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور حکومت جو بھی ایکٹ لائے گی، ہم اس کے تحت الیکشن کرانے کے پابند ہیں، گزشتہ چار سالوں میں حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تقریباً 80 خطوط لکھے گئے اور پنجاب حکومت نے الیکشن انتظامات کیلئے 10 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے جواب جمع نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب جمع کرائے بغیر کیس آگے کیسے بڑھے گا اور درخواستوں پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے