اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا جس کی کاپی دنیا نیوز  نے حاصل کر لی۔

پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹریز کی سرپرستی کی جائے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا جائے گا جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ بل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دینے، فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی شقیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ٹریننگ پروگرامز شروع کئے جائیں گے جبکہ فلم انڈسٹری کیلئے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اس بل کے تحت فلم کے ذریعے پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بل کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا جبکہ حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے