اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر مبینہ ویڈیو کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) ضلع کچہری لاہور میں معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے درج کیا گیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ پر موجود شواہد ملزمہ کے خلاف الزامات کی تائید کرتے ہیں۔

سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا اور اس مقدمے میں ملزمہ کا کوئی کردار نہیں، وکیل کے مطابق سزا کی معطلی کے بعد ملزمہ کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا، جو بدنیتی پر مبنی ہے۔

دوسری جانب پراسکیوٹر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج  نے ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا، دیگر شریک ملزمان کو صرف سہولت کاری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اصل کردار ملزمہ کا ہے۔

پراسکیوٹر  نے مزید کہا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں اور اس مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 497 کے تحت جرم قابلِ ضمانت نہیں بنتا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواستِ ضمانت مسترد کی جاتی ہے، مقدمے میں مدعی کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے