اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ٹیپو شریف نے لڑکی سے آن لائن محبت کرنےکا انجام مداحوں کو بتا دیا

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے ایک لڑکی سے آن لائن محبت ہونے اور پھر دھوکا ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا، دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ  آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس سے مختلف نکلا ہو۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال، یعنی 25 سے 27 سال کی عمر صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیے، جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے، اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔

ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں بھروسے کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے، میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے