اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ، سپر فلو اور وائرل انفیکشنز میں تشویشناک اضافہ

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث سپر فلو، انفلوائنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

فضائی آلودگی کے سبب فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیا اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 47 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 10 ہزار سے زائد مریضوں نے رجوع کیا، جناح ہسپتال میں 9 ہزار سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 8 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

طبی ماہرین کے مطابق سپر فلو کی عام علامات میں نزلہ، زکام، کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں، بچوں اور بزرگوں میں نمونیا کے کیسز میں بھی تشویشناک اضافہ جاری ہے جبکہ کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد سپر فلو سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ، حاملہ خواتین اور دائمی امراض میں مبتلا افراد ہائی رسک پر ہیں، اس لیے انہیں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے باقاعدہ استعمال اور فلو ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی سرکاری BSL-3 لیب میں انفلوئنزا وائرس کے ٹیسٹ نہیں ہو رہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس جدید انفلوئنزا ویرینٹ H3N2 کی تشخیصی کٹس بھی دستیاب نہیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے