اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزارت توانائی نے ملک میں تمام سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دی، نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جارہا ہے، نیٹ بلنگ کے تحت فی یونٹ قیمت 11 روپے ہوگی۔

ذرائع نیپرا کے مطابق صارفین سے سولر معاہدہ کی مدت 5 سال کر دی گئی، نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نیٹ بلنگ میں صارف کے لیے نئی فی یونٹ قیمت مقرر کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ صارف کے سولر سے بنائے گئے یونٹس کی قیمت نیپرا مقرر کرے گی، صارف جو یونٹ استعمال کرے گا، اس کا ریٹ نیپرا ٹیرف کے مطابق ہوگا، جو یونٹ سولر سے پیدا ہوں گے ان کا فکس ریٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہو گا، پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک کو لائسنس سے استثنیٰ تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔

وزارت توانائی حکام کے مطابق سولر ٹیرف تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، رولز و ٹیرف وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے