اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 43ویں برسی منائی جا رہی ہے

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) اپنی مشہور کتاب ’’شاہنامہ اسلام‘‘ میں اسلامی اور قومی روایات کا احیاء کرنے پر ’’فردوسی اسلام‘‘ کا خطاب پانے والے پاکستان کے قومی شاعر حفیظ جالندھری کی آج 43ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اردو زبان کے مقبول شاعر اور افسانہ نگار حفیظ جالندھری کا اصل نام محمد حفیظ اور کنیت ابوالاثر تھی تاہم وہ حفیظ جالندھری کے نام سے مشہور ہوئے، قیام پاکستان کے بعد 47 برس کی عمر میں حفیظ جالندھری لاہور آ بسے، پاک فوج میں ڈی جی مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔

حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ ’’شاہنامہ اسلام‘‘ اور مملکت خداداد پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنا ہے، وہ خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے تاہم انہوں نے نہایت سادہ زبان میں ایسے پر اثر گیت بھی لکھے جو سامع کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔

حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ زار، تلخابہ شیریں اور سوزو ساز شامل ہیں، افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر جبکہ گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا، پھول مالی پر مشتمل ہیں، اس کے علاوہ بچوں کی نظمیں اور ایک منفرد کتاب چیونٹی نامہ بھی ان کی قابل ذکر تخلیق ہیں۔

حفیظ جالندھری نے 21 دسمبر 1982ء کو وفات پائی اور منٹو پارک لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے آسودہ خاک ہیں، اُن کی شاعری، تخلیقات اور پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے