اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کلمہ چوک کنٹینر جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد، عمر سرفراز کو 10، 10 سال قید کی سزا

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے دو مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کیا، عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔

کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 37 اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 33 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، تھانہ نصیر آباد نے 36 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا، میاں اسلم اقبال سمیت مقدمہ کے 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے کیس میں 20 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ سجاول ندیم، زمان قادری ، شہروز ،محمد کبیر ، علی حسن سمیت پانچ ملزموں کو بری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے