اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں انفلوائنزا کٹس کی عدم دستیابی،مریض پریشان

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(ویب ڈیسک)لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انفلوائنزا کی کٹس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

میو  اسپتال آنے  والے  مریضوں کو  پریشانی کا سامنا ہے اور  وہ  بغیر ٹیسٹ  واپس جانے  پر مجبور ہیں۔ ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہےکہ انفلوائنزا کی کٹس ہی نہیں، ٹیسٹ کیسے ہوں ؟  مارکیٹ میں بھی انفلوائنزا کی کٹس کی کمی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 

پاکستان میں بھی سپر فلو انفلوائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کی موجودگی پائی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے