(لاہور نیوز) ماں، بیٹی کے قتل کا کیس، عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کردی۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا، برکی پولیس نے مقدمہ میں 201 اور 302 کی دفعات شامل کر دیں ۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کوجلد کیفرِکردار تک پہنچایا جائیگا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا تھا کہ 3ملزم گرفتار کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی قاتل نکلا، ملزم سرکاری گاڑی میں بیوی وبیٹی کےہمراہ ہوٹل سےکھانا کھا کرواپس گھرجا رہا تھا۔
ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر رنگ روڈ پرفائرنگ کر کےبیٹی اوربیوی کو قتل کردیا، ملزم نے بیوی کی لاش کو کالاشاہ کاکو کے قریب کھائی میں پھینک دی۔
بیٹی کی لاش کو کاہنہ کےعلاقے میں گندے نالےمیں پھینک دیا تھا،ملزم نے جرم چھپانے کیلئےاہلیہ و بیٹی کےاغوا کا مقدمہ درج کرایا۔
ملزم اوراس کی بیوی کے درمیان پلاٹ کے لین دین پرتکرار رہتی تھی،بیٹی ماں کا ساتھ دیتی تھی اس لیے اُس کوبھی قتل کردیا، ملزم کوپیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
