اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا اسلام ایئر پورٹ پر دھرنا، فلائٹ آپریشن بند کرنے کا عندیہ

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھرنا دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنا پی آئی اے کی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز یونٹی کے صدر رمضان لغاری ، جنرل سیکرٹری سہیل مختار ،دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ملازمین کی نجکاری کیخلاف اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور نعرے بازی کی گئی اور مظاہرین نے نجکاری روکنے کیلئے بھرپور جہدوجہد کا اعلان کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر لوٹ کھسوٹ کو ہر صورت روکا جائے گا اگر نجکاری ناگزیر ہے تو ملازمین کے روزگار کے تحفظ کی بھی یقین دہانی کروائی جائے۔

جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے کہا کہ پی آئی اے کا آپریشن بند کرنا پڑا تو وہ بھی کیا جائے گا پاکستان کے تمام سٹیشنز کراچی لاہور ، کوئٹہ اسلام آباد و دیگر پر بھی احتجاج ہو گا۔

واضح رہے  پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، یہ نیلامی رواں برس 23 دسمبر کو ہوگی۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے