اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لندن سے واپسی کے بعدمبینہ مذہبی بے حرمتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سیشن عدالت وسطی نے شعائر اسلام کی  مبینہ بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت وسطی کے روبرو شعائر اسلام کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ رجب بٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کےلیے درخواست دائر کی گئی۔

 

 

 

 

ملزم کے وکیل صفائی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔ یہ سی آر پی سی 196 کی خلاف وزری ہے۔ صوبائی یا وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ ملزم شامل تفتیش ہوکر تعاون کرے گا۔ ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے پرفیوم برانڈ کے لانچنگ کے وقت ’مذہبی جذبات کو مجروح‘ کیا اور مبینہ طور پر پاکستان کے توہین مذہب کے قانون کا مذاق اڑایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے