اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

19 Dec 2025
19 Dec 2025

لاہور: (محمد اشفاق) جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فلک جاوید، عتیق ریاض سمیت 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی جبکہ تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ جس دوران ملزمہ فلک جاوید سمیت تمام چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں اوپن کورٹ کے دوران چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی تاہم ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

عدالت نے ملزمان کے انکار کے بعد باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج ہے جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) مقدمے کا چالان پہلے ہی ضلع کچہری لاہور میں جمع کرا چکی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے