اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرحدی تجارت کے فروغ کیلئے جدید سکینر سسٹمز نصب

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) تجارت کے فروغ اور تجارتی سامان کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے جدید ترین سکینر سسٹمز نصب کر دیئے.

سکینرز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ اور پاک ایران سرحد پر گبد بارڈر ٹرمینل پر نصب کئے گئے ہیں، جدید سکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید سکینرز کی تنصیب سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی، جدید سکینرز کے باعث کنٹینروں کے انتظار کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا، اہم تجارتی راہداریوں پر مجموعی تجارتی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے، مصنوعی ذہانت سے لیس سکینرز کوڈ کی درست شناخت کے ساتھ تجارتی سامان کی ساخت کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہر سکین کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا تجارتی عمل میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے، معائنے کے مراحل میں انسانی مداخلت کم ہونے سے قانونی تجارت مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گی، چین اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت کے تناظر میں اس پیش رفت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام سرحدی تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ این ایل سی جدید سرحدی انفراسٹرکچر کے ذریعے تجارتی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ اور مؤثر بنا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے