19 Dec 2025
(لاہور نیوز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق سپرفلو کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ اس وائرس کی ذیلی قسم کلاڈ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپرفلو اور معمولی زکام کی علامات میں فرق کو سمجھنا ضروری ہے، کیونکہ اس وائرس میں مریض کو شدید جسم درد، تیز بخار اور آنکھوں سے پانی بہنے جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔
خصوصاً 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور 5 سال سے کم عمر کے بچے اس وائرس سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں، اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہایت اہم ہے۔
