اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فرحان سعید کا شادی کی 9ویں سالگرہ پر اہلیہ عروہ حسین کے نام نیا گانا ’منظر‘ ریلیز

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنی اہلیہ، اداکارہ اور سابق ماڈل عروہ حسین کے ساتھ شادی کی 9ویں سالگرہ خصوصی انداز میں منائی، اس موقع پر انہوں نے اپنا نیا گانا ’منظر‘ ریلیز کیا جو انہوں نے عروہ حسین کے نام وقف کیا۔

فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی محبت کو نویں سالگرہ مبارک، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ تم میری زندگی میں ہو، زندگی کے باقی دن تمہارے ساتھ گزارنے کا منتظر ہوں، ’منظر‘ میں تم ہی میرے دل کی سب سے بڑی سوچ تھیں، آج اپنی زندگی کے بہترین دن کو دنیا کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

نیا گانا ’منظر‘ اپنی سادگی اور جذباتیت کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، گانے کی میوزک ویڈیو میں فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کے یادگار لمحات دکھائے گئے ہیں جو نہ صرف رومانوی ہیں بلکہ حقیقی جذبات اور یادوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں، ویڈیو دیکھتے ہی مداح ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے اور ایک گہرا ناسٹلجیا محسوس کیا گیا۔

گانے میں مشہور صابری سسٹرز کی آوازیں شامل کی گئی ہیں جبکہ یہ محبت، ساتھ اور دو افراد کے ایک دوسرے تک پہنچنے کی خوبصورت کہانی بیان کرتا ہے۔

عروہ حسین نے بھی فرحان سعید کی پوسٹ پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں رو رہی ہوں، اس زندگی میں تمہیں پا کر شکر گزار ہوں، میں تم سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین نے 2016 میں شادی کی تھی، اسی سال دونوں نے مقبول ڈرامہ اڈاری میں ایک ساتھ کام کیا جسے ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

مزید برآں فرحان سعید اور عروہ حسین نے مختلف انٹرویوز میں اپنے سفر پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکلات کا سامنا صبر، تحمل اور عزت کے ساتھ کیا اور کبھی ایک دوسرے کے بارے میں منفی بات نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے