اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجابی گلوکار ملکو کا فضا علی پر گانا چوری کرنے کا الزام

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی پنجابی گلوکار ملکو نے معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان فضا علی پر گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

حال ہی میں ملکو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ فضا علی نے بہانے سے میرا گانا مجھ سے مانگ کر اپنے نام سے ریلیز کر دیا۔

پنجابی لوک اور پاپ موسیقی میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے ملکو کا کہنا ہے کہ ایک گانا تھا جو میری بیوی کا بہت پسندیدہ تھا، اُس گانے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ہے، میں نے وہ گانا فضا علی کے ساتھ بنایا تھا، اس نے مجھ سے گانا سننے کے لیے لیا اور اپنے نام سے ریلیز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت میں فراڈ نکلتے ہیں، فضا ہم لوگوں کی وجہ سے ہٹ گلوکار بنی، اس کے سولو گانے ہمیشہ فلاپ ہوتے ہیں۔

ملکو کا کہنا ہے کہ پنجابی گائیکی میں کون ہٹ ہے؟ ملکو ہٹ ہے، مظہر راہی ہٹ ہے، ذیشان روکھڑی ہٹ ہے، جنہیں یوٹیوب پر لاکھوں اور کروڑوں شائقین سنتے اور پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فضا علی نے ماضی میں مظہر راہی، ملکو اور ذیشان روکھڑی کے ساتھ کئی پنجابی ہٹ گانے گائے ہیں، جنہیں یوٹیوب پر لاکھوں اور کروڑوں ویوز ملے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے