18 Dec 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 334 ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 55 ہزار762 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کے دام 1800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی 67 روپے اضافے سے پہلی بار 6900 روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.78 سینٹ بڑھ کر پہلی بار 66.28 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
