اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے اسٹیشن آنے والی گاڑیوں پر پارکنگ فیس عائد کرنے کا فیصلہ

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ریلوے اسٹیشن آنے والی گاڑیوں پر پارکنگ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نئے ٹریفک پلان کے تحت، پیڈیسٹرن زون میں دو لین سڑک اور ون وے ڈراپ لین بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ، نولکھا مارکیٹ سے پہلے اسٹیشن جانے والا راستہ عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا اور صرف ریلوے اسٹیشن جانے والی گاڑیوں کو ہی اس راستے پر رسائی حاصل ہو گی۔

ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک گول چکر بھی پارکنگ اور ڈراپ لین کیلئے مختص کیا جائے گا، جس کے ساتھ دو نئی سڑکوں کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس نئے ٹریفک اور پارکنگ پلان کو ریلوے اور ایل ڈی اے کے درمیان طے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن منصوبے میں یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، جس سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا، ایل ڈی اے کی جانب سے نئے پلان کا ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے اور ٹیپا کو اس کا انجینئرنگ کام سونپ دیا گیا ہے۔

ڈیزائن مکمل ہونے کے بعد یہ پلان وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا تاکہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک کی روانی اور نظم کو بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے