اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بھکاری حکمران بھی ڈی پورٹ ہونگے تو ملک معاشی ترقی حاصل کریگا: لیاقت بلوچ

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بھیک مانگنے کا کلچر عوام میں بھی سرایت کردیا۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھکاری کئی ممالک سے ڈی پورٹ کر دیئے گئے، بھکاری حکمران بھی ڈی پورٹ ہوں گے تو ملک معاشی ترقی و استحکام حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا بھارت آبی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت نے بھارتی آبی جارحیت کے سدباب کا کوئی اقدام نہیں کیا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان بار کونسل حصول انصاف کیلئے جوہری کردار ادا کرے، پنجاب کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے