اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ تیار کرنے والے مافیا کا سرغنہ گرفتار

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شاہدرہ، گجومتہ اور رائیونڈ روڈ پر ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا جس میں جعلی دودھ تیار کرنے والے مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آمنہ رفیق کی ہدایات پر یہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ پاؤڈر کا وزن کر رہا تھا تاکہ جعلی دودھ تیار کیا جا سکے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزم علی الصبح اپنے گودام میں چھپ کر جعلی دودھ کی تیاری کر رہا تھا، اس کارروائی کے دوران 600 لٹر فروخت کیلئے تیار دودھ تلف کر دیا گیا، جبکہ 500 کلو پاؤڈر، خالی پاؤڈر بیگ، فریزر، وزن کا کانٹا اور دیگر آلات بھی ضبط کر لئے گئے۔

آپریشن کے دوران ایک مشہور ڈیری شاپ پر سیمپل فیل ہونے پر کارروائی کی گئی اور شاپ کو بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تیار دودھ رات گئے تہجد اور فجر کے اوقات میں مختلف دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں اور اس طرح کی جعلسازی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

عاصم جاوید  نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود جعلسازوں کی شکایات 1223 یا فیس بک پیج پر ان باکس کے ذریعے درج کروائیں، مزید برآں، فوڈ اتھارٹی خالص دودھ کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی طرز کی پالیسی لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو جعلی دودھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے