18 Dec 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جھانسہ دیکر خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا نائیجیرین شہری گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ملزم ekene Victor نے ستوکتلہ کے علاقے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے جس خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا وہ بھی نائیجیریا کی رہائشی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو ٹریپ کرکے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
