اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت 519 روپے کلو ہو گیا

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو روزمرہ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی اور اب یہ 519 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارم گیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر 330 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 344 روپے فی کلو ہے، پرچون سطح پر یہ قیمت 358 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، 4 دنوں میں برائلر کی قیمت میں 58 روپے تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

انڈوں کی قیمت بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے، جہاں انڈوں کا درجن 361 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10,710 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے