18 Dec 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے بائیک سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد علی کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت 50 سالہ یونس کے طور پر کی گئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
