اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سمیت مغربی و بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا اندیشہ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے