اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو کے عظیم ناول نگار شوکت صدیقی کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) اردو کے عظیم ناول نگار شوکت صدیقی کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے۔

شوکت صدیقی 20 مارچ 1923 کو لکھنؤ کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے، تقسیمِ ہند کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں مقیم ہوگئے، ان کا شمار عہد ساز شخصیات میں ہوتا ہے، اُن کی زندگی کے کئی حوالے ہیں اور ہر حوالہ معتبر ہے۔

ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’تیسرا آدمی‘‘ 1952ء میں شائع ہوا تھا، بعدازاں اُن کے جو افسانوی مجموعے منظرِ عام پر آئے اُن میں’’ اندھیر اور اندھیرا‘‘، ’’راتوں کا شہر‘‘ اور’’ کیمیا گر‘‘ شامل ہیں۔

شوکت صدیقی کے ناولز میں’’ خدا کی بستی‘‘، ’’جانگلوس‘‘ اور’’ چار دیواری‘‘ کو عالمی شہرت ملی، انہیں طویل ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے 1997ء میں’’تمغہ برائے حُسن کارکردگی‘‘عطا کیا۔

شوکت صدیقی 18 دسمبر 2006 کو کراچی میں انتقال کر گئے لیکن اپنی اردو ادبی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے