بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بتائیں کس حیثیت میں پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں، عطا تارڑ
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےبیٹےکس حیثیت میں پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کوئی جلسہ گاہ نہیں، جیل کےباہرسڑکیں بلاک کی جاتی ہے، قانون کی پاسداری تمام لوگوں کےلیےلازم ہے، کوئی بھی سڑک بند کرے گا تو قانونی کارروائی ہو گی، شیخ وقاص اکرم اور ان کے ایم این ایز جیل کے باہر نہیں جاتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملاقات کی اجازت کسی کی خواہش کےمطابق نہیں ہو گی، جیل رولزکی خلاف ورزی ہوئی تو ملاقات نہیں ہو گی، جیل کوئی سیاسی آفس یا پنچایتی ڈیرہ نہیں، نواز شریف کی بیٹی کو اُن کے سامنے گرفتار کیا گیا، اِس معاملے پر ہم کسی کو بین الاقوامی سطح پر جوابدہ نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےبیٹوں کےپاس پاکستانی نیشنیلٹی بھی نہیں ہے، جلسے،جلسوں کےلیےغریب کا بچہ اور بانی کے بیٹے ویزہ مانگ رہے ہیں، لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں باہر نکلو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں نواز شریف کی تین ماہ ملاقات بند رہی اور انکے ذاتی معالج کی بھی تین ماہ ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کےبیٹےکس حیثیت میں پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں؟
