اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر توانائی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بجلی کے چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وفد کی سربراہی کی، اویس لغاری نے دورانِ گفتگو بجلی کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹرکےقرضوں کی ادائیگی کیلئے اے ڈی بی کے تعاون کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے مقامی تاجروں سے رابطے جاری ہیں، حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ بجلی کی خرید و فروخت کیلئے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کروا رہے ہیں، نجی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا پاور سیکٹر اصلاحات کا اہم ہدف ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب نجی شعبے کی شمولیت سے کی جائے گی، دوسری جانب دورانِ ملاقات ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کا عندیہ بھی دیا۔

لیہ گٹیریس کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سمارٹ میٹرنگ اور ٹیکنالوجی انضمام میں پاکستان کی معاونت کے خواہاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے