اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آ گیا: سٹیٹ بینک

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر خسارے سے سرپلس میں آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ نومبر میں 10 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 70 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر سرپلس میں تھا، تاہم اس کے بعد اکتوبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، جبکہ اس کے برعکس مالی سال 2025 کے ابتدائی پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا۔

ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں حالیہ بہتری درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتی ہے، تاہم مجموعی صورتحال میں استحکام کیلئے تسلسل ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے