اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈکی بھائی سے مبینہ رشوت کیس میں نامزد 3 ملزمان کی ضمانت پر حتمی دلائل طلب

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی ایف آئی اے سپیشل سینٹرل عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سے مبینہ رشوت کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نوید احمد نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان سلمان عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ اور انسپکٹر علی رضا کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس وقت ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے ضمانت ان کا قانونی حق ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے رشوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی مدعیہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ہیں، مقدمے میں این سی سی آئی اے کے افسران پر رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے