اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ نے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی،پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025پیش کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے،پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کی سرپرستی کی جائے گی۔

نئی فلم پالیسی،قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام بھی متعارف ہوگا،فلمسازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈ آپریشن کی سہولت ملے گی۔

مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی،فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے فلم سکول اور ٹریننگ پروگرام شروع کیے جائیں گے،فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف ہوگا،پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔

پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے