اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز عمر پوری ہونے پر 2026 میں ریٹائر ہوں گے

17 Dec 2025
17 Dec 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز 62 سال کی عمر کی مدت پوری ہونے پر سال 2026 میں ریٹائرڈ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس شجاعت علی خان 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس مسعود عابد نقوی چار جولائی 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس مسعود عابد نقوی 7 جولائی 2014 کو جج لاہور ہائی کورٹ تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں ان کا ساتواں نمبر ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ 19 اگست 2026 کو ہوگی، جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے