اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرب علی نے لا کالج سے گریجویشن مکمل کرلی، فرینڈزسرپرائز پارٹی کی تصاویر وائرل

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی نے لا کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

معروف اداکارہ میرب علی کی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر ان کے دوستوں کی جانب سے ایک خصوصی گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں میرب علی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، گریجویشن پارٹی کے کیک پر وکیل صاحبہ کے الفاظ نمایاں تھے جبکہ بیک ڈراپ پر چمکتے ہوئے غباروں سے کیس کلوزڈ تحریر کیا گیا تھا جو ایک قانون کی گریجویٹ کے لیے خاص طور پر موزوں تھا۔

سرد موسم کی اس شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں فیری لائٹس، تازہ پھولوں، دلکش سجاوٹ اور گرمجوش ماحول نے محفل کو یادگار بنا دیا، یہ ایک سادہ مگر پُرخلوص تقریب تھی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی، پارٹی کے دوران اداکارہ نے جینز کے ساتھ سادہ ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

اداکارہ میرب علی نےانسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے دوستوں نے گریجویشن پارٹی دے کر انہیں حیران کردیا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں، لا کالج سے گریجویٹ ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ساتھی فنکاروں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی نے باہمی رضا مندی سے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے