اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رہائی کے بعد وی لاگ بنانا ہی بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول یوٹیوبر ڈکی بھائی نے حالیہ فیملی وی لاگ میں ایک غیر متوقع اعتراف کیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے تسلیم کیا کہ وہ وی لاگ کا آغاز (انٹرو) ریکارڈ کرتے ہوئے شدید مشکل کا شکار رہےحالانکہ یہی ان کی پہچان ہوا کرتا تھا۔

ڈکی بھائی جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں، ان کو جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ نومبر کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد انہوں نے ایک تفصیلی وی لاگ کے ذریعے ان ناانصافیوں کا ذکر کیا جن کا انہیں دوران حراست سامنا کرنا پڑا۔

رہائی کے بعد پوسٹ کیے گئے اپنے پہلے باقاعدہ فیملی وی لاگ میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ تقریباً تیس منٹ تک انٹرو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر بار بار ناکام ہوتے رہے۔ انہوں نے وی لاگ میں اپنی متعدد ری ٹیکس بھی دکھائیں اور کھل کر اعتراف کیا کہ اب ان کے انداز میں وہ بچپنا اور بے ساختگی محسوس نہیں ہو رہی جو کبھی ان کے وی لاگز کی خاص پہچان تھی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ عروب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈکی بھائی زیادہ سنجیدہ اور میچور ہوں، ساتھ ہی وزن بھی کم کریں اور یہ سب جیل کے تجربے کے بعد ہی ممکن ہوسکا۔ ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے قبل ان کا وزن 99 کلو تھا، جبکہ واپسی پر یہ کم ہو کر 81 کلو رہ گیا۔

علاوہ ازیں ویڈیو کے کمنٹس میں فینز نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ اس نے ڈکی بھائی کی واپسی کے لیے دعا کی، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’اللہ کا شکر ہے وہ واپس آ گئے، ہمیں ان کا انٹرو بہت یاد آ رہا تھا۔‘‘ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے