اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے, اس کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔

درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا استعمال کیا گیا، نومبر کے دوران 39.16 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی، 9.34 فیصد مقامی کوئلے، 5.06 فیصد درآمدی کوئلے، 8.44 فیصد گیس، 8.64 فیصد درآمدی ایل این جی اور 25.23 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے حاصل کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو 72 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے