اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ، بسیں الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، صادق آباد میں دھند کے باعث بس الٹ گئی۔

بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بھی بس الٹ گئی جس کے باعث 5 مسافر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند کا راج ہے، اس کے علاوہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان ا ور صادق آباد میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے