(لاہور نیوز) پنجاب میں منشات بیچنے والوں کی شامت آ گئی، دو ہفتوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد جبکہ درجنوں منشیات فروش بھی گرفتار کر لئے گئے۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سی این ایف ) کے ذرائع نے بتایا کہ فورس نے گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب بھر سے 290 کلو منشیات برآمد کر لی ہیں، ان منشیات کی ویلیو آٹھ کروڑ چاپس لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
دو ہفتوں میں پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 31 منشیات بیچنے والوں کو گرفتار کیا گیا، پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت 17 مقدمات درج کیے گئے، برآمد ہونے والی منشیات میں ہیروئن ، چرس ، آئس ،کوکین ،افیون، بھنگ شامل ہے،گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کو منشیات کے روگ سے بچانے کے لئے یہ خصوصی فورس بنائی ہے، جو منشیات کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی خصوصی صوبائی فورس ہے اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی صوبائی سطح کی فورس ہے۔
