اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیا

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیا۔

ملک بھر میں ویلیو ایشن ٹیبلز 29 اکتوبر 2024ء کو نظرثانی کئے گئے تھے تاہم اسلام آباد میں فیڈرل ٹیکس محتسب میں زیر التواء شکایات کے باعث یہ عمل موخر رہا۔

اسلام آباد کیلئے 8 دسمبر 2025ء کو ایس آر او جاری کیا گیا جس پر عوام الناس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے درج ویلیوز کو حقیقی مارکیٹ ریٹس سے زائد قرار دیا، نئے ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس پراپرٹی کی اصل مارکیٹ قیمت سے بڑھ گیا تھا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے عوام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درست قرار دیئے گئے۔

بعد ازاں اسلام آباد کے لئے ویلیو ایشن ٹیبل کی دوبارہ جانچ پڑتال اور از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آر او 2392(1)/2025 کو 31 جنوری 2026 تک یا نظرثانی شدہ ایس آر او کے اجراء تک (جو بھی پہلے ہو) معطل رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے