16 Dec 2025
(لاہور نیوز) بیوروکریسی کا ایک اور کارنامہ، منظور نظر ڈاکٹرز کو نوازنے کیلئے عمر کی حد 70 برس تک بڑھا دی۔
نواز شریف کینسر ہسپتال میں 70 برس عمر تک کے بزرگ کنسلٹنٹ بھرتی ہونگے، سینئر کنسلٹنٹ کی سیٹوں کیلئے 70 سال کے ڈاکٹرز اہل قرار ہونگے۔
آنکالوجی، ریڈی ایشن آنکالوجی، ریڈیالوجی کے 70 سال عمر تک کے سینئر کنسلٹنٹ رکھے جائیں، جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، پیڈیاٹرک آنکالوجی کے بزرگ سینئر کنسلٹنٹ بھرتی ہونگے۔
انستھیزیا کے سینئر کنسلٹنٹ کیلئے 45 سے 70 برس کے ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کر لئی گئی ہیں، یاد رہے کہ سرکاری علاج گاہ میں 70 سال عمر تک کے ڈاکٹرز بھرتی کرنا پہلا موقع ہے۔
