اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے سی ٹی او کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(لاہور نیوز) عدالت نے سی ٹی او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سید اے ایس شاہ کے سی ٹی او کے خلاف توہین کی درخواست پر سماعت کی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ چنرل پنجاب وقاص عمر سیال نے بتایا کہ سی ٹی او  نے ایک سرکلر کے ذریعے سیٹ بیلٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے چالان کرنے سے روک رکھا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ چالان کرنے والے وارڈن زکریا کی سی ٹی او نے سرزنش کی ہے، درخواست گزار کی گاڑی میں پہلے سے سیٹ بیلٹ موجود نہیں تھا، اس نے بار بار جرمانوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو پابند کرے کہ وہ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ لگائیں، بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سی ٹی او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے