جرم وانصاف
جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
16 Dec 2025
16 Dec 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر سلطان احمد نے ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں، حکومت کے اس ایکٹ سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
