اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 1357 ملزمان گرفتار

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال اب تک 1357 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن سے 279، کینٹ سے 280، صدر سے 290 اور ماڈل ٹاؤن سے 208 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں  نے مزید کہا کہ جمعہ کے خطبہ اور اذان کے علاوہ کسی بھی موقع پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے، سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو شور شرابے سے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

لاہور پولیس  نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں اور شہر میں امن و سکون برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے