(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کو ختم کرنے اور اس کی جگہ "نیٹ بلنگ" فارمولا نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طور پر ورکنگ شروع کر دی ہے اور صارفین کیلئے نئے نیٹ بلنگ نظام کی تفصیلات تیار کی جا رہی ہیں۔
نیٹ بلنگ فارمولا کے تحت صارفین کے امپورٹ شدہ یونٹس پر قومی ٹیرف نافذ ہو گا، جبکہ سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر 27 روپے فی یونٹ ریٹ لگایا جائے گا۔
امپورٹ اور ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس میں بجلی کی قیمت کا تعین کیا جائے گا اور قومی ٹیرف کی بنیاد پر بننے والے بل کو ایکسپورٹ شدہ یونٹس کے بل سے منفی کیا جائے گا، تاہم، اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی ہو گی۔
اس وقت نیٹ میٹرنگ کی سہولت سے صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کی بچت حاصل ہو رہی ہے، لیکن نئی پالیسی کے بعد یہ ریلیف ختم ہو جائے گا۔
