اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم فاروق پھٹی جینز پہننے پر شدید تنقید کی زد میں

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسرحریم فاروق ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران پہنے گئے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

حریم فاروق نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اس وقت وہ ڈرامہ ’شرپسند‘ میں اپنے کردار پر داد وصول کر رہی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔

حال ہی میں ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران حریم فاروق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں وہ سفید کاٹن کرتا اور پھٹی ہوئی ڈینم جینز پہنے نظر آئیں، جینز گھٹنے کے حصے سے مکمل طور پر پھٹی ہوئی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے تنقید کا طوفان برپا ہو گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو نامناسب اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایسا فیشن اپنانا چاہیے جو ہم پر اچھا لگے، کسی نے لکھا کہ ساری توجہ جینز اور گھٹنے پر ہی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین نے ڈیزائنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو فوری طور پر اپنا ڈیزائنر تبدیل کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے لباس کو بچوں کے پھٹے ہوئے کپڑوں سے تشبیہ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے