15 Dec 2025
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کی گئی۔
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، پٹرول کی قیمت کو 263 روپے 45 پیسے پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 14 روپے فی لٹر کی کمی کے بعد 265 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
