اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کے واقعات کا نوٹس

15 Dec 2025
15 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت سمندرپار پاکستانییز شامل ہیں جبکہ سیکرٹری آئی ٹی اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو شامل کیا گیا ہے، اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔  کمیٹی ارکان میں سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بھی شامل ہیں، ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں نادرا، ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے نمائندے بھی شامل ہیں، کمیٹی کے لیے ٹی او آرز طے کر لیے گئے ہیں، ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی پروٹیکٹر آف امیگریینٹس اسٹیمپ کے آن لائن اجرا کے لیے تجاویز دے گی، کمیٹی پروٹیکٹر اسٹیمپ کے آن لائن تجدید کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

 کمیٹی امیگریشن کلیئرنس انتظامات سے متعلق سفارشات دے گی، کمیٹی کو 3 ہفتوں میں جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے