اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، 400 لٹر سفید محلول اور 350 کلو پاؤڈر تلف

15 Dec 2025
15 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا۔

 تفصیلات کے مطابق واں کھارا، لبرٹی، گلبرگ، ٹھوکر نیاز بیگ اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 400 لٹر سفید گاڑھا محلول، 350 کلو پاؤڈر، 3 من ویجیٹیبل گھی اور دیگر ممنوعہ کیمیکلز تلف کر دیئے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق تلف کئے گئے گاڑھے محلول سے تقریباً 3200 لٹر جعلی دودھ تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے طویل ریکی کے بعد مذکورہ یونٹ کا سراغ لگا کر بروقت کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران 32 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 6 معروف فوڈ پوائنٹس کو بند جبکہ ایک مقدمہ درج کیا گیا، اس کے علاوہ 14 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بند کئے گئے فوڈ پوائنٹس کے کچن ایریاز میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، سٹوریج سیکشن میں گندا پانی کھڑا تھا جبکہ نان فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا، مزید یہ کہ واٹر ٹیسٹنگ رپورٹس، لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مقامات پر انتہائی ناقص انتظامات، زنگ آلود مشینری، فنگس زدہ دیواریں اور بدبودار ماحول پایا گیا جو انسانی صحت کیلئے شدید خطرہ ہے۔

عاصم جاوید نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق فوڈ مافیا کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے