15 Dec 2025
(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کی گئی ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
